ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مودی سرکار باز نہ آئی، ایک ماہ میں چار مدرسے زمیں بوس کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مودی سرکار کی مسلمان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں رہی، ریاست آسام میں مدرسوں کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہے۔

اس حوالے سے اطلاعات میڈیا میں زیر گردش ہیں کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بھارتی ریاست آسام میں چار مدرسے گرا دیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ایک اور مدرسے کو منہدم کر دیا گیا ہے جب کہ یہ چوتھا مدرسہ ہے جسے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مسمار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ جن میں زیادہ تر ہندوتوا تنظیموں کے ارکان شامل ہیں، انہوں نے آسام میں ضلع گولپاڑہ کے علاقے پخیورہ چر میں واقع مدرسے اور اس سے ملحقہ ایک رہائش گاہ کو زمین بوس کردیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی پولیس نے مدرسے کے امام جلال الدین شیخ کو دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا تھا جن میں امین الاسلام اور جہانگیر عالم شامل ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شمال مشرقی بھارتی ریاست میں ایک ماہ کے دوران مسمار کیا جانے والا یہ چوتھا مدرسہ ہے۔

اس سے قبل 4 اگست کو آسام کے ضلع موریگاؤں کے علاقے موئراباری میں مدرسہ جامع الہدیٰ کو منہدم کر دیا گیا تھا۔

آسام کے حکام نے 30 اگست کوضلع بارپیٹا کے علاقے ڈھاکلی پارہ میں بھی واقع مدرسے شیخ الہند محمود الحسن جامع الہدیٰ اسلامی اکیڈمی کومنہدم کردیا تھا۔

علاوہ ازیں حکام نے 31 اگست کوضلع بونگائی گاؤں میں مدرسہ مرکز المعارف قرآنیہ کو منہدم کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں