تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

مقدمہ واپس نہ لینے پر خاتون کی ناک کاٹ دی گئی

نئی دہلی: بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں مقدمہ واپس نہ لینے کی پاداش میں نوجوان نے خاتون کی ناک کاٹ ڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں پیش آیا،پولیس کے مطابق خاتون اپنے گھر جارہی تھی کہ اسی دوران بیچ سڑک پر راجیش نامی نوجوان نے خاتون کو گھیرلیا اور چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ واپس لینے کا دباؤ ڈالنے لگا۔

خاتون نے انکار کیا تو ملزم نے درانتی (گھاس کاٹنے والا آلہ ) سے خاتون کے منہ پر وار کیا جس کے باعث خاتون کی ناک کٹ گئی اور خون زیادہ بہنے کے باعث وہ بے ہوش ہوگئیں۔

وقوعے پر موجود افراد نے خاتون کے گھر پر اطلاع جبکہ امدادی ٹیم نے طبی امداد کے لئے خاتون کو اسپتال منتقل کردیا۔

ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد زخمی خاتون کے اہل خانہ خاتون کو لیکر اسپتال پہنچے اور ملزم راجیش کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرادیا،واقعے درج ہونے کے بعد پولیس نے راجیش کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ تین سال قبل ملزم راجیش نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی، جس کی وجہ سے خاتون نے ملزم کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

Comments

- Advertisement -