اشتہار

عالمی مقابلہ حسن 2017 بھارتی حسینہ کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ / سنیا: چین میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن 2017 میں بھارت کی 20 سالہ حسینہ مانوشی چھلر نے ملکہ حسینہ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسین 2017 کے 67 ویں ایڈیشن میں 108 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا اور اپنی خوبصورتی کی بدولت ملکہ حسینہ کا تاج سر پر سجانے کی کوشش کی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ طالبہ مانوشی چھلر نے ہفتے کے روز ہونے والے مقابلے کا سہرا اپنے سر پر سجاتے ہوئے اپنے ملک کو چھٹی بار ملکہ حسن کا اعزاز دلوایا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مانوشی چھلر سے قبل ایشوریا رائے اور پریانکا چوپڑا یہ اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں۔

مس رولڈ نے اپنی جیت پر مداحوں کا دعاؤں اور پیار دینے پر شکریہ ادا کیا۔

مس ورلڈ ویب سائٹ کے مطابق مانوشی چھلر کلاسیکل ڈانسر ہیں اور وہ ایک فلاحی ادارے کے ساتھ مل کر اسپتال چلارہی ہیں۔

برطانیہ اور میکسیکو  کی حسینائیں ایونٹ میں بتدریج دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل سینا میں ہونے والے مقابلے حسن کے متنازع نتائج سامنے آنے کے بعد ہانگ گانگ کی ملکہ کی حسینہ سے مقابلہ حسن کا اعزاز واپس لے لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں