نئی دہلی: دنیا کے سامنے بولتے بولتے نریندر مودی کی زبان اچانک بند ہو گئی، بڑی بڑی باتیں کرنے والے مودی پرچی پڑھنے والے وزیر اعظم نکلے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انڈیا نے ایک بار پھر اپنے ملک کی جگ ہنسائی کا سامان کر لیا، نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ٹیلی پرامٹر بند ہو گیا اور وہیں مودی کی ساری اکڑ خاک میں مل گئی، انھیں منہ سے ایک لفظ بھی نکالنا مشکل ہو گیا۔
بڑی بڑی باتیں کرنے والے بھارتی وزیر اعظم پرچی پڑھنے والے وزیر اعظم نکلے، لائیو شو میں جب پرامٹر پر کچھ نہ لکھا آیا تو مودی کی ہوائیاں اڑ گئیں۔
مودی ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کہ کیا میری آواز آ رہی ہے؟ لیکن یہ آواز بھی منہ میں کہیں گم ہی ہو گئی۔
اس سے قبل کئی بار کانگریس رہنما راہول گاندھی، مودی کو ٹیلی پرامٹر وزیر اعظم کہہ چکے ہیں، اور اب انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ ٹیلی پرامٹر بھی مودی کا جھوٹ برداشت نہ کر سکا۔
इतना झूठ Teleprompter भी नहीं झेल पाया।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 18, 2022
مودی کے ایسے بین الاقوامی سطح پر ایک لفظ بھی نہ بول پانے سے پورے بھارت کو دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اور سوشل میڈیا پر”ٹیلی پرامٹر پی ایم” کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔
ٹوئٹر پر کسی نے مودی کو ‘حقیقی پپو’ ہونے کا خطاب دیا، کسی نے لکھا کہ اعلیٰ عہدے پر براجمان شخص پرامٹر کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا، بھارت کے لیے کتنی شرمندگی کی بات ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ مودی کی طرح بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کوئی بدنام نہیں کر سکتا۔