تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دلخراش واقعہ: سگی ماں نے اپنے لخت جگر کو قتل کرڈالا

ممبئی: بھارتی ریاست راجھستان میں چار سالہ بچے کے اندوہناک قتل میں سگی ماں ملوث نکلی، سفاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے چمبل ندی سے چار سالہ بچے کی لاش ملی، پولیس نے تفیش کا آغاز کیا تو بھید کھلا کہ سگی ماں ہی ننھے بچے کی قاتل نکلی۔

سفاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا پیدائشی معذور تھا اس کے منہ سے ہر وقت لعاب (تھوک) نکلتا رہتا تھا اور وہ اپنے کپڑوں میں ہی پیشاب کردیتا تھا جس کے باعث میں سخت پریشان رہتی تھی۔

ملزمہ کی شناخت افروز خاتون کے نام سے ہوئی ہے، ملزمہ نے اپنے سفاکانہ عمل سے متعلق بتایا کہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے منگرول جارہی تھی اسی دوران میرے ذہن میں گھناؤنہ خیال آیا جسے عملی جامہ پہنانے کی غرض سے میں بس سے اتری۔

ملزمہ نے بتایا کہ اپنی چھ سالہ بیٹی کو ایک چٹان کی جانب سلایا اور ذہنی معذور بچے کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق ایک عینی شاہد نے ملزمہ کو یہ سفاکیت کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا جس پر پولیس نے پہلے پہل بچے کی لاش کو برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کیا اور بعد ازاں سفاک ماں کو گرفتار کیا۔

Comments

- Advertisement -