تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت : باپ بیمار بچی کو ٹرے میں رکھ کر آکسیجن سلنڈر ہاتھ میں لیے گھومتا رہا

بہار : بھارت میں ایک دلخراش واقعے نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا، مجبور باپ اپنی نوزائیدہ بچی کو گود میں اٹھائےاسپتالوں کے چکر کاٹتا رہا، محکمہ صحت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے بکسر میں والدین اپنی نوزائیدہ بچی کو علاج کیلئے صدر اسپتال لے کر آئے، مذکورہ بچی دل کے عارضے میں مبتلا تھی، جو بروقت علاج نہ ملنے کے باعث ہلاک ہوگئی۔

اسپتالوں میں بھاگ دوڑ کے دوران بچی فوت ہوگئی جس کے بعد صحت کے حکام نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ہلاک شدہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی نوزائیدہ بچی دل کی بیماریوں میں مبتلا تھی۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد اسپتالوں نے علاج سے انکار کردیا جس کے بعد بچی کی موت ہوگئی چکر لگاتا رہا لیکن اسے بچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگئی۔

آکسیجن سلنڈر پر لے جانے والی بیمار شیر خوار بچی کی موت پر حیرت کی بات یہ ہے کہ نوزائیدہ بچی کے والدین اپنی بچی کو ایک ٹرے میں لے کر آکسیجن سلنڈر کے ساتھ ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال لے جانے پر مجبور تھے۔

بچی کے والد سمن کمار نے میڈیا کو اسپتال انتظامیہ پر بے حسی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کو ڈیلیوری کے لئے صدر اسپتال پہنچایا لیکن اسپتال نے علاج سے انکار کیا، انہوں نے ہمیں ایک نجی اسپتال ریفر کردیا جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دیا تھا۔

بچی پیدائشی طور پر دل کی بیماریوں میں مبتلا تھی طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے نجی اسپتال کے حکام نے ہمیں آکسیجن سلنڈر اور ٹرے فراہم کیں اور ہمیں مجبور کیا گیا کہ ہم اپنی بچی کو واپس صدر اسپتال لے جائیں جو 18 کلومیٹر دور ہے۔

 

Comments

- Advertisement -