اشتہار

’اومان: دوران پرواز افسوسناک واقعہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

اومان میں دوران پرواز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب بھارت سے تعلق رکھنے والا مسافر جو مسقط سے چنئی واپس جارہا تھا، دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ مسافر جس کی شناخت دھینا سکیرن کے نام سے ہوئی ہے، مبینہ طور پر مسقط سے چنئی واپس آتے ہوئے درمیانی پرواز کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص چھٹیوں کے لئے اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

چنئی ایئر پورٹ پر جب پرواز نے لینڈ کیا تو تمام مسافر جہاز سے اتر گئے مگر دھینا اپنی جگہ پر ساکت بیٹھا رہا، جہاز کا عملہ سمجھا شاید وہ سو رہا ہے۔

عملے کی جانب سے مذکورہ شخص کو جگانے کی کوشش کی گئی مگر دوسری جانب سے کوئی جواب نہ ملا، تو ڈاکٹر نے اسے چیک اور مذکورہ شخص کو بے ہوش پایا، اس کے بعد جہاز کے عملے نے زمینی حکام کو صورتحال سے متعلق بتایا۔

جہاز میں موجود طبی عملے کی جانب سے مذکورہ شخص کو فوری طور پر ایئرپورٹ کے ایمرجنسی میڈیکل منتقل کیا گیا، تاہم طبی ماہرین کی جانب سے چیک کئے جانے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کی موت واقع ہوچکی ہے۔

بعد ازاں ایئرپورٹ پولیس نے مذکورہ کیس کا چارج سنبھالا اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، پولیس نے مذکورہ شخص کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں