تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت : میاں بیوی کی دردناک موت، پولیس کو اہم ثبوت مل گیا

نئی دہلی : بھارت میں میاں بیوی نے حالات سے تنگ آکر خود پھندے سے لٹکا دیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفیان پیشے کے اعتبار  سے پروفیسر تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ریٹائرڈ پروفیسر جوڑے نے پھندا لگا کر ایک ساتھ اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے جنوب مشرقی علاقے گووند پوری میں ریٹائرڈ پروفیسر جوڑے نے مسلسل بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے۔

ریٹائرڈ پروفیسر جوڑے نے مسلسل بیماری سے تنگ آکر خودکشی کی: پولیس. فوٹو: فائل

دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا ہے راکیش کمار جین اور ان کی اہلیہ اشا راکیش کمار جین کی لاشیں ان گھر میں لگے اسٹیل کے پائپ سے لٹکی ہوئی ملیں۔

پولیس حکام کے مطابق خودکشی کرنے والے میاں بیوی کی لاشوں کے پاس دو تحریریں بھی ملیں جن پر لکھا تھا کہ ایک حادثے کے بعد ہونے والی بیماری کے باعث مسلسل بستر پر پڑے رہنے کی وجہ سے ہم بہت تنگ آکر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -