بھارت کو ایک اور دھچکا لگا گیا، چین نے لداخ کے کچھ حصے شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق چین نے لداخ کے کچھ حصے شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کردیا جس پر مودی حکومت سیخ پا ہوگئی اور بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان نام نہاد کاؤنٹیوں کے کچھ حصے ہندوستان کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں آتے ہیں، اس چینی کارروائی سے نئی دہلی کی خودمختاری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
لداخ اور کارگل کی عوام مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس علاقے میں ہندوستانی سرزمین پر چین کے غیر قانونی قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا دوسری جانب چینی دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر تیار ہیں۔
واضح رہے کہ 2020 میں لداخ میں سرحدی کشیدگی کے دوران کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔