تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی، ملزم پر فردِ جرم عائد

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے ریڈ زون میں قائم امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کے کوارٹرز کے رہائشی 25 سالہ نوجوان نے قونصل خانے کے ملازم کی پانچ سالہ بیٹی کو یکم فروری کی صبح اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

میڈیکل رپورٹس میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد متاثرہ اہل خانہ نے اتوار کے روز پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور پھر پولیس نے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ملزم نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، بچوں سے جنسی زیادتی کے حوالے سے موجود قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں جرم ثابت ہونے پر سزا پھانسی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت، امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

ملزم کی شناخت پولیس نے تاحال ظاہر نہیں کی البتہ آج اُسے سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم پر فرد جرم عائد کی۔

دوسری جانب امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے قونصل خانے کے احاطے میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ سفارت خانے کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ اگر الزام سچ ثابت ہو تو ملزم کو فوری طور پر سزا دی جائے

خیال رہے کہ متاثرہ بچی کے والد اور ملزم کے والدین امریکی سفارت خانے میں ملازمت کرتے ہیں اور دونوں خاندان امریکی سفارتخانے کے اسٹاف کوارٹرز میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی سفارت خانہ دہلی کے علاقے چانکیا پوری میں واقع ہے جہاں دیگر ممالک کے سفارتخانے اور ہائی کمیشنز بھی موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -