تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

بابا رام دیو کی مشکلات میں اضافہ، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا حکم جاری

نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ نے ایلوپیتھی کے ذریعے کرونا وائرس کے علاج کا تمسخر اڑانے پر بابا رام دیو  کے بیان کی تحریری کاپی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے بدھ کے روز بابا رام دیو کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی، جس میں تفتیشی افسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایلوپیتھی اور کرونا علاج سے متعلق بابا رام دیو کا بیان تحریری طور پر پیش کرے۔

چیف جسٹس آف انڈیا نے سینئر ایڈوکیٹ مکل روہت گی کو بابا رام دیو کا بیان تحریری صورت میں پیش کرنے اور آئندہ سماعت پر بابا رام کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ڈاکٹرز کی بابا رام دیو کے خلاف قانونی چارہ جوئی

یہ بھی پڑھیں: طبی جنگ: یوگا گرو بابا رام دیو کی مشکلات میں مزید اضافہ

سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ’تفتیشی افسر پانچ جون کو بابا رام دیو کے ویڈیو بیان کو تحریری صورت میں لازمی جمع کرائے‘۔

واضح رہے کہ بابا رام دیو نے کرونا مریضوں کے ایلوپیتھی علاج پر شدید تنقید کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز کے پاس نہ جائیں۔ انہوں نے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھنے اور مصنوعی طریقے سے سانس دینے کی بھی شدید مخالفت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -