تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت اور سنگاپور کے لوگ اب موبائل سے رقم منتقل کر سکیں گے

نئی دہلی: بھارت اور سنگاپور کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز آپس میں مربوط ہو گئے، جس سے بھارت اور سنگاپور کے لوگ اب موبائل سے رقم منتقل کر سکیں گے، وزیر اعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی ملک میں ڈیجیٹل لین دین کا حجم نقدی سے بڑھ جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلی بار کسی دوسرے ملک کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم مربوط کر دیا ہے، جس سے سنگاپور میں رہنے والے غیر مقیم بھارتی برادری کو فائدہ ہوگا۔

ایک معاہدے کے بعد بھارت اور سنگاپور کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم آج سے آپس میں جڑ گئے ہیں، اب دونوں ممالک کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) اور پے ناؤ کے ذریعہ رقم کا لین دین کر سکیں گے۔

اس سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں بھارتی وزیر اعظم مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ ویڈیو لنک کے ذریعے موجود رہے۔

اس موقع پر ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر اور سنگاپور مانیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے اپنے موبائل فون سے ایک دوسرے کو رقم منتقل کر کے اس سروس کا آغاز کیا۔

مودی نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی ملک میں ڈیجیٹل لین دین کا حجم نقدی سے بڑھ جائے گا، یو پی آئی اور پے ناؤ لنک کا آغاز دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ایک ایسا تحفہ ہے جس کا وہ بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ آج کے بعد سنگاپور اور ہندوستان کے لوگ اپنے موبائل فون سے اسی طرح رقم منتقل کر سکیں گے جس طرح وہ اپنے اپنے ممالک میں کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -