تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی

بھارت: منی پور میں نسلی فسادات جھڑپوں میں مزید 5  افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں شورش کے دوران اموات کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے قصبوں اور دیہاتوں میں 3 مئی کو شروع ہونے والے خوں ریز نسلی فسادات جاری ہے دو ہفتوں کے دوران مودی سرکار کی بربریت سے مزید 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیداہ تر کا متعلق مسیحی برادری سے ہے، منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پولیس کو فساد کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا اختیار بھی دیدیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منی پور میں رواں ماہ نسلی تشدد کے پھوٹنے کے بعد کشیدگی عروج پر ہے جس میں کئی درجن افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

منی پور میں نسلی فسادات ریاست کی اکثریتی آبادی والے قبیلے میتی اور پہاڑوں پر آباد قبیلے کوکی کے درمیان ہو رہے ہیں۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق میتی قبیلے کے زیادہ تر آبادی ہندوؤں پر مشتمل ہے جب کہ کوکی قبیلے کی اکثریت مسیحی ہے۔

Comments

- Advertisement -