تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت: بے روزگاری سے ستائے نوبیتا جوڑے کا افسوس ناک قدم

نئی دہلی: بھارتی شہر پانی پت میں بے روزگاری نے نوبیتا جوڑے آوید اور نجمہ کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر پانی پت کے علاقے راج نگر میں آوید کا نکاح گزشتہ ماہ 10 اگست کو وکاس نگر کی نجمہ کے ساتھ ہوا تھا، آوید ویلڈنگ کا کام کرتا تھا جس سے اچھا گزارا ہو جاتا تھا، لیکن لاک ڈاؤن نے اسے بے روزگار بنا دیا

حکومت کی جانب سے جب لاک ڈاؤن ختم ہوا تو اسے امید تھی کہ اب حالات بہتر ہوجائیں گے، اور اس دوران شادی بھی ہوگئی، لیکن بہتر ہونے کی جگہ مزید خراب ہوگئے، آوید روز صبح گھر سے کام کی تلاش میں نکلتا اور شام کو خالی ہاتھ واپس آتا تھا۔

بے روزگاری اور معاشی پریشانی کے باعث آوید اور نجمہ نوک جھوک بھی شروع ہو گئی، حالات اس قدر خراب ہوئے کہ دونوں نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی، گھر والوں کو جب واقعے کا پتہ چلا تو انہوں نے فوراََ پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے دونوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا اور پھر بعد میں انہیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

آوید کے بڑے بھائی جاوید نے بتایا کہ وہ ساتھ ہی رہتے تھے، آوید پہلی منزل پر فیملی کے ساتھ رہتا تھا، ان کی دو چھوٹی بہنیں ہیں ان کی بھی شادی ہوچکی ہے، ایک بہن کی شادی تو اسی دن ہوئی تھی جس دن آوید کا نکاح ہوا۔

جاوید کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے آوید پریشان ضرور نظر آ رہا تھا، لیکن امید تھی کہ جلد ہی سب ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ صبح جب وہ نیچے اترا تو آوید اور اس کی بیوی نجمہ دکھائی نہیں دیے، کھڑکی سے جھانک کر دیکھنے پر پتہ چلا کہ دونوں نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

Comments

- Advertisement -