جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

دوسرا ٹیسٹ، بھارتی پیسر سراج کی تباہ کن بولنگ، جنوبی افریقہ 55 رنز پر ڈھیر

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارتی پیسر محمد سراج کی تباہ کن بولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ایک صفر کے خسارے سے دوچار مہمان ٹیم نے پلٹ کر وار کیا ہے اور جنوبی افریقہ کو میچ کے پہلے سیشن میں 55 رنز پر پویلین بھیج دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کو محمد سراج نے تباہ کیا جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف کارکردگی کو دہراتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

- Advertisement -

بھارتی پیسر نے ابتدائی تین کھلاڑیوں کو صرف 15 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرکے پروٹیز کو وہ دھچکا پہنچایا کہ جس کے بعد وہ سنبھل نہ سکے اور پوری ٹیم 23.2 اوورز میں 55 رنز پر چلتی بنی۔ ٹاپ اسکورر کائل رہے جنہوں نے 15 رنز بنائے جب کہ ڈیوڈ بیڈنگھم نے 12 رنز اسکور کیے۔ باقی 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

ایڈم میکرم (2)، کپتان ڈین ایلگر (4)، ٹونی ڈی زورز (2)، ٹریسٹان (3)، مارکو جینسن (0)، کیشو مہاراج (3)، کگاسو ربادا (5)، نندرے برگر (4) ہی بنا سکے۔

محمد سراج نے پروٹیز کپتان ڈین ایلگر کے علاوہ ایڈن مارکرم، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جینسن، کائل اور ڈیوڈ بیڈنگھم کو ٹھکانے لگایا۔ ان کے علاوہ جسپرت بمرہ اور مکیش کمار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو اننگ اور 32 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں