تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شوہر کا بیوی پر رعب جمانے کا انوکھا انداز، پولیس نے پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

ممبئی : بھارت میں شوہر نے شادی کی سالگرہ پر بیوی کی خوشی اور اس پر رعب جمانے کیلئے انوکھا انداز اپنایا لیکن یہ طریقہ اس کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں شوہر نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر تلوار سے کیک کاٹا اس سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی تھی لیکن یہ حرکت اسے مہنگی پڑی، اس کی منصوبہ بندی نے اسے سیدھا تھانے میں پہنچا دیا۔

تلوار سے کیک کاٹنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا، یہ خبر جیسے ہی پولیس کو ملی جس پر فوری کارروائی کی گئی اور شوہر کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔

مقامی پولیس نے اسے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ معاشرے میں تلوار سے کیک کاٹنے کا رواج اب عام ہوگیا ہے۔ نوجوان طبقہ معاشرے میں اپنی دھاک بٹھانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لئے ایسے ہتھکنڈے اپناتا ہے۔

پولیس کی جانب سے اکثر ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے، آج سے تین ماہ قبل پونا میں بھی عوامی مقام پر تلوار سے کیک کاٹنے پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کا نام سمیر اننت دھمالے تھا۔ ملزم نے بیچ چوراہے پر پرانے زمانے کی تلوار سے کیک کاٹا تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال بھی تلوار سے کیک کاٹنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ تب ملزم نے ڈی جے لگوا کر تلوار لہراتے ہوئے کیک کاٹا تھا۔ اس وقت پولیس نے روہن بیل ہیکر ایک نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -