تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

بھارت کمزور ہوجائے گا، مایا وتی کا مودی سرکار کو انتباہ

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے مذبی جذبات بھڑکانے سے ملک کمزور ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی نے کہا کہ آزادی کے برسوں بعد گیان واپی، متھرا (شاہی عیدگاہ مسجد)، تاج محل اور دیگر مقامات کے بہانے ایک سازش کے تحت جس طرح لوگوں کے مذہبی جذبات بھڑکائے جارہے ہیں اس سے ملک مضبوط نہیں ہوگا۔

مایا وتی نے مزید کہا کہ بی جے پی اور ان کے رہنماؤں کی جانب سے مذہبی مقامات کے بیروزگاری، آسمان چھوتی مہنگائی اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس سے یہاں کے حالات کسی وقت بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے ایک رہنما نے تاج محل کی تاریخی عمارت کو متنازع بنانے کیلے اس کے 22 کمرے کھلوانے کیلیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی تاہم مدعی کو اس حوالے سے منہ کی کھانی پڑی تھی اور عدالت نے درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

بعد ازاں گیان واپی مسجد اور اس کے احاطے کے سروے کا حکم اور اس کی بنیاد پر وضو خانہ کو بند کردیا گیا جس پر مسلم پرسنل لا بورڈ فوری حرکت میں آیا تھا۔

مزید پڑھیں: مسجد میں بابری مسجد کا ری پلے: مسلمانوں کا احتجاج

مسلم پرسنل لا بورڈ کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گیان واپی مسجد کو مندر قرار دینے کی کوشش، فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی ایک سازش سے زیادہ کچھ نہیں ہے، گیان واپی مسجد کے حوالہ سے موجودہ صورت حال مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول ہے، گیان واپی ایک مسجد تھی اور تاقیامت مسجد ہی رہے گی۔

Comments