تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران ڈوب کر ہلاک

نئی دہلی: ملیالم فلموں کے اداکار انیل نیڈو منگڈ بھارتی ریاست کیرالہ میں ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، ان کی موت کے باعث شوٹنگ روک دی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیڈو منگڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے تھوڈو پوزا میں تھے، فلم میں مرکزی کردار جو جو جارج نبھار ہے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ انیل کا شمار فلم نگری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

انیل فلم کی شوٹنگ کے لیے کیرالہ کے علاقے تھوڈو پوزا میں واقع ڈیم ملنکارا گئے تھے جہاں شوٹنگ کے بعد دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے۔

آنجہانی اداکار نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر واپس نہ آسکے بعد ازاں دوستوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے 30 منٹ بعد ان کی لاش نکالی گئی۔

اداکار کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

ملیالم اداکار نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تاہم بعد میں ٹی وی اینکر بن گئے، لیکن کچھ عرصہ بعد ہی وہ فلموں میں جلوہ گر ہونے لگے۔

Comments

- Advertisement -