تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی ایئرلائن اور مرکزی بینک کا ویکسین لگانے پر بڑی رعایت دینے کا اعلان

نئی دہلی : بھارت میں ایئرلائن اور بینک آف انڈیا مالکان سمیت متعدد کمپنیوں و اداروں نے لوگوں کو ویکسین کی طرف راغب کرنے کےلیے کرایوں میں کمی سمیت مختلف پیشکش کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وبا جس تیزی سے پھیلی ہے اس اعتبار سے شہریوں کی جانب سے ویکسین نہیں لگوائی جارہی، ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل ملک ابھی تک صرف 2 کروڑ 91 لاکھ افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو ویکسین کی طرف راغب کرنے کےلیے متعدد کمپنیوں کی جانب سے مختلف اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایئرلائن انڈیگو کو چلانے والی کمپنی انٹرگلوب ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے والے شہریوں کو کرایوں میں 10 فیصد تک رعایت دیں گے۔

سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے بھی شہریوں کو ویکسین لگوانے کی رغبت دلانے کےلیے ڈپازٹ رقم پر بڑے پیمانے پر شرح سود میں اضافے کی پیش کش کی ہے تاہم یہ منافع صرف ان افراد کو دیا جائے گا جو حکومت کا جاری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائیں گے۔

اسی طرح بھارت میں فاسٹ فوڈ کی بڑی کمپنی نے اپنے کھانوں میں 20 فیصد رعایت کی پیش کش کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوفٹ بینک کے تعاون سے چلنے والی کمپنی گروفرز نے اس پروگرام کے تحت ایک ماہ کی سبسکرپشن کی پیش کش کی ہے اور گھریلو اشیا بنانے والی کمپنی گوڈریج نے اپنی مصنوعات کی وارنٹی میں توسیع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -