تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، 2 شہری شہید، ایک زخمی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، ریوڑ چراتے ہوئے نہتے چرواہوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج دن 11 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کے غیر انسانی رویے کے مظاہرے میں معصوم بے گناہ نہتے کشمیری فائرنگ کی زد میں آئے۔

شہدا میں 22 سالہ عبید قیوم ولد محمد قیوم اور 55 سالہ محمد قاسم ولد محمد دین شامل ہیں، دونوں شہدا گاؤں بارہ دری تیتری نوٹ کے رہائشی ہیں، بھارت کی علاقے میں اجارہ داری کی سوچ کے تحت بھارتی افواج اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات لگا کر معصوم جانیں لینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا، اور واضح کیا گیا کہ پاکستان ایل او سی کے ساتھ بسنے والے کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مؤثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے، بالخصوص کشمیریوں کے اپنی ملکیتی زمین پر رہنے کے حق کا احترام کرے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین 2003 کا سیز فائر سمجھوتہ موجود ہے، جس کی بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی، دونوں ملکوں نے فروری 2021 کو اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ایل او سی سمجھوتے کی پاس داری کی جائے گی، مودی کے امریکا کے دورے اور 2024 میں بھارتی انتخابات سے پہلے ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی سامنے آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -