تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 معمر افراد زخمی

راولپنڈی: بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی ) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 معمر افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی ایل اوسی کے مختلف سیکٹرز پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فورسز نے خنجر اور بروہ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹر اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 معمر افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس سال اب تک بھارتی فائرنگ سے 2 شہری شہید ہوچکے ہیں، یکم جنوری سے اب تک بھارتی فوج نے 38 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو بھی بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون شہید اور 4 سالہ بچی نایاب سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہی بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔

Comments

- Advertisement -