تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی غلام رسول شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: بچی سمیت دو شہری شہید، تین زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اگست کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو شہری شہید ہوگئے تھے، فائرنگ سے تین شہری زخمی اور تین گھر بھی تباہ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اگست کو بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -