تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی فوجی نے ساتھیوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

بھارت میں ایک فوجی اہلکار نے اپنے ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر خود بھی خودکشی کر لی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار نے ریاست پنجاب کے علاقے خاصہ میں ہیڈ کوارٹر کے اندر فائرنگ کر کے اپنے چار ساتھیوں کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔

امرتسر پولیس کے اعلیٰ حکام دیپک ہلوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہیڈ کوارٹر سے پانچ لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جب کہ ایک اہلکار زخمی ہے۔

بی ایس ایف کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل ڈیوٹی اور ناقص سہولیات سے تنگ ایک اہلکار نے غصے میں اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر کے انہیں کر دیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل سیٹپا کے نام سے ہوئی ہے۔

ذہنی تناؤ کے شکار بھارتی فوجیوں کی اکثر اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرنے کی خبریں سامنے آتی ہیں۔ گزشتہ سال 9 نومبر کو ریاست چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف سے تعلق رکھنے والے ایک پیرا ملٹری فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک اور دیگر 13 کو زخمی کر دیا  تھا۔

Comments

- Advertisement -