اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

بھارتی تاجر نے قیمتی گاڑی کو ٹیکسی میں بدل دیا؟ مگر کیوں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی تاجر نے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی رولز روئس گاڑی کو عام ٹیکسی میں تبدیل کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرا لہ سے تعلق رکھنے والے چھیما نور جیولر گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر بوبی نے کروڑوں روپے مالیت کی رولز روئس فینٹم گاڑی ٹیکسی میں بدل دی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر بوبی کا کہنا تھا کہ لوگ میری گاڑی کو بڑی عجیب وغریب نظروں سے دیکھتے تھے جو مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا تھا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی گاڑی کو ٹیکسی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار گاڑی کو خطرناک حادثہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ رولز روئس فینٹم گاڑی کا ٹیکسی میں تبدیل ہونے سے پہلے سیاہ رنگ تھا لیکن میں نے تبدیل کرا کر گولڈن کروا دیا اور گاڑی کے اوپر ٹیکسی لائٹ بھی لگوا دی تا کہ لوگ اسے پہچاننے میں ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہوں۔

بھارتی تاجر نے ٹیکسی کو گولڈ شیریٹ کا نام دیا ہے جس کا نمبر بھی بہت خاص یعنی 0001 رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب اس ٹیکسی کو لوگ کرائے پر استعمال بھی کرسکتے ہیں تاہم رولز روئس کی وجہ سے اس کا کرایہ دیگر ٹیکسیوں کی نسبت زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رولز روئس ٹیکسی کا ایک دن کا کرایہ 25 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں