جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

بھارتی کپتان روہت شرما نے دھونی سے کونسا ریکارڈ چھین لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کے ذریعے سابق کپتان دھونی سے اعزاز چھین کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرالیا۔

راجکوٹ میں انگلش ٹیم کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما اپنے پیشرو دھونی سے آگے نکل گئے۔ انھوں نے سابق کپتان ایم ایس دھونی سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

اپنی اننگز کے دوران دوسرے چھکے کے ساتھ ہی روہت ٹیسٹ کرکٹ میں دھونی کے زیادہ سے زیادہ 78 چھکے سے آگے نکل گئے۔ روہت شرما اب 97 اننگز میں 79 چھکوں کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

- Advertisement -

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق اوپنر وریندر سہواگ اب بھی ٹیسٹ میں کسی بھارتی کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں انھوں نے 91 ہٹس لگائی ہیں۔

وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر وہ 590 چھکے لگا چکے ہیں۔

خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی میں، وہ 143 اننگز میں 190 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ون ڈے میں وہ 254 اننگز میں 323 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان، بین اسٹوکس، ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا مجموعی ریکارڈ رکھتے ہیں، انھوں نے 179 اننگز میں حیرت انگیز طور پر 128 چھکے لگائے۔ ان کے بعد برینڈن میک کولم اور ایڈم گلکرسٹ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں