اشتہار

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو بڑی لالچ دینے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بی سی سی آئی نے اپنے پلیئرز کو ریڈ بال کرکٹ کی طرف راغب کرنے کے لیے انھیں بڑی لالچ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کھلاڑیوں کو روایتی فارمیٹ کی طرف راغب کرنے کے لیے اضافی مراعات دینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میچ فیس میں اضافہ کرنے پر بھی غور کررہا ہے۔

ایشان کشن اور شریاس آئیر جیسے کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں ہچکچاہٹ کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، دنوں کرکٹرز آئی پی ایل کو ترجیح دیتے ہوئے ڈومیسٹک سطح پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے گریز کررہے ہیں۔

- Advertisement -

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کی بار بار وارننگ کے باوجود، دنوں پلیئرز ریڈ بال کرکٹ کو چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

ڈومیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے والے پلیئرز کو ممکنہ طور سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے خارج کرنے کے بارے میں بھی بات چیت جاری ہے، تاہم یہ سخت قدم اٹھانا غیریقینی ہے۔

بی سی سی آئی ٹیسٹ کرکٹ کی کشش کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔

بی سی سی آئی ذرائع نے بتایا کہ مثال کے طور پر اگر کوئی پلیئر ایک کیلنڈر ایئر میں تمام ٹیسٹ سیریز کھیلتا ہے، تو اسے سالانہ معاہدے کے علاوہ اضافی انعام بھی دیا جائے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا ایک اضافی فائدہ ہو گا۔

فی الحال، بھارتی پلیئرز فی ٹیسٹ15 لاکھ، فی ون ڈے 6 لاکھ اور فی ٹی ٹوئنٹی 3 لاکھ روپے کماتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ میچ کی تنخواہوں کے اسٹرکچر میں اہم تبدیلی ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں