اشتہار

’’مودی کے دیس میں خواتین ریسلر بھی محفوظ نہیں‘‘ بھارتی کرکٹرز بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خواتین ریسلر بھی محفوظ نہیں رہیں اور انہیں فیڈریشن کے صدر کی جانب سے بھی ہراسانی کا سامنا ہے لیکن مقدمہ درج نہیں ہو رہا انڈین کرکٹرز نے بھی آواز اٹھا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کے بھارت میں ریسلر خواتین بھی محفوظ نہیں رہیں۔ انہیں فیڈریشن کے صدر کی جانب سے ہراسائی کا سامنا ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن کا صدر چونکہ حکمراں جماعت بی جے پی کا رہنما برج بھوجن شرن سنگھ ہے اس لیے اس کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی ہے۔

متاثرہ ریسلر خواتین کے ساتھ اس ناروا سلوک پر اب بھارتی کرکٹرز اور سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی بول پڑی ہیں اور بی جے پی رہنما کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

- Advertisement -

سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

بھارت کو پہلی بار ورلڈ چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ یہاں خواتین ریسلر بھی محفوظ‌ نہیں‌ تو عام خواتین کا کیا اپنے ملک کے حکام سے سوال اٹھا دیا کہ کیا ان ایتھلیٹس کو انصاف ملے گا۔

سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ یہ کھلاڑی ہندوستان کا فخر ہیں۔ انہیں اپنے حق کیلیے سڑکوں پر احتجاج کرتا دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ملک کا نام روشن کرنے والے آج سڑکوں پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں