تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مودی سرکار بھارتی فوج کاسیاسی استعمال بند کرے، سابق بھارتی نیول چیف

نئی دہلی : مودی سرکار کیلئے فوجی تصاویر کا سیاسی استعمال ان کے لئے وبال بن گیا، سابق بھارتی نیول چیف نے بھارتی الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا، جس میں کہا کہ مودی سرکاربھارتی فوج کاسیاسی استعمال بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا، سیاسی جماعتوں اورعالمی مبصرین کے بعد بھارتی فوجی بھی مودی سرکارکےخلاف بول پڑے، سابق بھارتی نیول چیف نے مودی سرکارکوخبردار کردیا۔

سابق بھارتی نیول چیف ایل رام داس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا، خط میں رام داس نے کہا مودی سرکاربھارتی فوج کاسیاسی استعمال بند کرے، فوج کوانتخابی مہم کاحصہ بنانا درست نہیں۔

رام داس نےبھارتی الیکشن کمیشن کوخط میں کہاکہ پلوامہ، بالاکوٹ اور پائلٹ ابھی نندن کی تصاویر اور فوج سے متعلق مواد انتخابی مہم کا حصہ نہ بنایاجائے۔

سابق بھارتی نیول چیف نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو فوجیوں کی تصاویر اور دیگر چیزوں کے استعمال سے روکا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے پلوامہ حملے کے جواب میں مودی سرکار نے بالاکوٹ میں حملے کا دعویٰ کیاتھا تاہم اندورن ملک اور عالمی سطح پربھارتی دعوے کو مشکوک قرار دیاہے۔

مزید پڑھیں : پلوامہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے،  سابق بھارتی را چیف

یاد رہے سابق بھارتی را چیف نے پلوامہ حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاتھا اس قدر بڑی شورش اورحریت پسندی کو فوج کنٹرول نہیں کرسکتی، پاکستان سےبات کئےبغیر کوئی چارہ نہیں۔

اس سے قبل سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان جوہری طاقت ہےمذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

Comments

- Advertisement -