تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مودی سرکار نے شہریوں کے ڈیٹا اور ڈیوائسز کی جاسوسی شروع کردی

بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کی ڈیوائسز(اسمارٹ فونز، کمپیوٹر وغیر)کی نگرانی، رابطے روکنے اور ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیلی کمپنی کے خلاف واٹس ایپ نے دنیا بھر میں حکومتی اداروں کو ہیکنگ میں مدد دینے پر مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کے بعد بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ سماجی رہنماﺅں اور صحافیوں کو وغیرہ کو اسرائیلی کمپنی کے نظام کی مدد سے ہدف بنائے ہوئے ہے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی شق 69 اور ٹیلیگراف ایکٹ 1885 کی شق 5 کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ملکی خودمختاری، سیکیورٹی، دیگر ممالک سے دوستانہ تعلقات اور امن و امان بحال رکھنے کے لیے شہریوں کی تمام ڈیوائسز کا ڈیٹا حاصل کرنے یا ان پر نظر رکھنے کا اختیار حاصل ہے۔

بھارتی حکومت سے پوچھا گیا تھا کہ وہ لوگوں کے واٹس ایپ، فیس بک مینسجر، وائبر اور گوگل کالز اور میسجز کی جاسوسی کرتی ہے۔

بھارتی وزیر مملکت نے اس سوال کا براہ راست تو جواب نہیں دیا مگر ڈھکے چھپے تحریری جواب میں کہاکہ بااختیار ادارے قانون کے تحت کام کرتی ہیں اور قوانین کے تحت وہ کسی بھی ڈیوائس کی نگرانی، ڈیٹا حاصل یا روک سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے ہر کیس کی منظوری یونین ہوم سیکرٹری وفاقی حکومت کا معاملہ ہو تواور ریاستی ہوم سیکرٹری(ریاستی حکومت کا کیس ہو تو)کی جانب سے دی جاتی ہے۔

گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ کے حوالے سے موجودہ قوانین پر نظرثانی کے منصوبے میں پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا ایپس اور دیگر کی بدولت صارفین جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اس حوالے سے قوانین کو اگلے سال 15 جنوری تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک ادارے سافٹ وئیر لا اینڈ فریڈم سینٹر کی نئی رپورٹ میں دریافت کیا گیا تھا کہ ہر سال وفاقی حکومت کی جانب سے ایک لاکھ سے زائد ٹیلیفون رابطے روکنے کے احکامات جاری ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -