اشتہار

بھارتی ہیکرز سرگرم ، پاکستانی مالیاتی اداروں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملوں کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارتی ہیکرز پاکستانی ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں، جس کے پیش نظر حکومتی مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ مالیاتی اداروں کی حساس معلومات پر مبنی آلات،کمپیوٹرسسٹم، ڈیوائسز پر حملوں کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مالیاتی اداروں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملوں کا خدشہ ہے، بھارتی ہیکرز پاکستانی مالیاتی شعبے کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام وزارتوں،ڈویژنز،اسٹیٹ بینک کو حکومتی مراسلےکے ذریعے خبردار کردیا گیا یے کہ مالیاتی اداروں کی حساس معلومات پر مبنی آلات،کمپیوٹرسسٹم، ڈیوائسز پر حملوں کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرزنےتعلیمی اداروں،پبلک سیکٹرزکی ویب سائٹس ہیک کرنے کاجھوٹا دعویٰ کیا جبکہ ایوی ایشن، بینکنگ سیکٹر اور ڈیفنس کی ویب سائٹس ہیک کرنےکاجعلی پروپیگنڈا کیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ہیکرزکی جانب سے اسی طرزکے سائبرحملےہونےکااندیشہ موجود ہے، جس کے پیش نظر مضبوط سائبر سیکیورٹی اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنانا ضروری قرار دیا گیا۔

وزارتوں،ڈویژنز،اسٹیٹ بینک کوسائبرسیکیورٹی کیلئے اقدامات ، ممکنہ خطرات کو روکنےکیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے بینکنگ سیکٹر کو آگاہی دینے کی سفارش کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں