تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خود ساختہ کورونا کا علاج بھارتی دوا ساز کی جان لے گیا

چنئی: بھارت میں مشہور بائیوٹیک فرم کا منیجر کورونا وائرس کے علاج کے لیے اپنی تیار کر دہ دوا پینے سے ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں کورونا کا خودساختہ علاج دوا ساز کے لیے ہی موت کا پیغام بن گیا، 47 سالہ فارمیسٹ اپنی ہی تیار کردہ دوا پینے سے ہلاک ہوگیا۔

کے سوانسن نامی شخص نے چنئی میں جڑی بوٹیوں سے دوا تیار کرنے والی کمپنی کے مالک کے ساتھ مل کر کورونا علاج کے لیے دوا کی تیاری کا عمل شروع کیا۔

سوجاتا بائیوٹیک کمپنی کے مالک نے دوا میں پیٹرول کو ریفائن کرنے کیمکلز استعمال کیے اور اس کی آزمائش کا آغاز کیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے دوا کو ڈاکٹر کمار نے ٹیسٹ کیا جس کے بعد سوانسن پر اس کی آزمائش کی گئی، دوا پیتے ہی دونوں کی حالت غیر ہوگئی، ڈاکٹر کمار نے دوا کا معمولی حصہ ہی پیا تھا اس لیے ان کی حالت میں کچھ دیر بعد بہتری آئی تاہم سوانسن کی حالت وقت کے ساتھ ساتھ بگڑی گئی۔

سوانسن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے ایمبولنس میں ہی دم توڑ دیا، لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے دفعہ 174 کے تحت غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا۔

Comments

- Advertisement -