تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ابوظہبی: دو ماہ سے لاپتہ بھارتی شہری کی لاش برآمد

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں دو ماہ سے لاپتہ بھارتی شہری کی لاش ملی ہے، مقتول کا آخری مرتبہ اہلخانہ سے رابطہ رمضان المبارک میں ہوا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی شہری معی دین ایم وی ابوظہبی میں دو ماہ سے لاپتہ تھا، مقتول ملازمت کی غرض سے ابوظہبی میں پانچ سال سے رہائش پذیر تھا جبکہ اس کا تعلق بھارت کے شہر کیرالا سے بتایا جاتا ہے۔

بھارتی شہری کے اہلخانہ کے مطابق معی دین جاب ویزا ایکسپائر ہونے کے سبب نوکری سے فارغ کردئیے گئے تھے اور مصافا میں ایک ورکشاپ میں کام کرکے گزر بسر کررہے تھے تاہم یہ نہیں پتہ کے انہوں نے چند ماہ سے رہائش کہاں اختیار کی ہوئی تھی۔

اہلخانہ کے مطابق معی دین سے آخری مرتبہ رابطہ رمضان المبارک میں ہوا تھا، اتوار کے روز کال موصول ہوئی اور کہا گیا کہ ایک سوشل ورکر کی لاش ملی ہے اسے شناخت کرنے کے لیے آجائیں، جب ہم وہاں پہنچے تو لاش معی دین کی ہی تھی۔

سوشل ورکر ایم ایم نصر کا کہنا ہے کہ مجھے مقتول کی لاش کے حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی پھر معی دین کے اہلخانہ سے مجھ سے رابطہ کیا گیا لاش کو کس طرح شناخت کرنے کے لیے جانا ہے اور لاش کو کیرالا لے جانے کے لیے کن مراحل سے گزرنا پڑے گا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -