تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مودی سرکار میں پولیس راج، 80 سالہ خاتون پر تشدد، ہڈیاں توڑ دیں

بھوپال : بھارتی پولیس نے 80 سالہ ضعیف خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈنڈے مارکر ان کے ہاتھ توڑ دیئے جب کہ ان کے پوتے کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چار سے پانچ بھارتی پولیس نے 80 سالہ خاتون کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں ڈندوں سے مارنا شروع کردیا جب کہ ان کے شوہر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ایک پوتے ہو حراست میں لے لیا گیا۔

ضعیف خاتون نے صحافیوں کو دوران گفتگو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چار سے پانچ پولیس احتجاج پر بیٹھے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرتے ہوئے ہمارے گھر تک پہنچ گئے اور مجھے اور میرے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس والوں نے جھوٹا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم نے گھر میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو چھپا رکھا ہے اور ہم لوگوں نے ٹرک جلانے میں معاونت کی جب کہ ہم غریب لوگ ہیں اور ان لاچار ہڈیوں کے ساتھ ٹرک کیسے جلا سکتے ہیں؟

اسی سالہ ضعیف خاتون ٹوٹے ہاتھوں کے ساتھ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ سے ملنے گئیں تاہم انہیں ملنے نہیں دیا گیا اور کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کسان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روزے سے ہیں اور کھانا پینا چھوڑ رکھا ہے۔


 راہول گاندھی کومدھیہ پردیش سے حراست میں لے لیا گیا 


خیال رہے مدھیہ پردیش میں 4000 سے زائد کسانوں نے مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے جسے ناکام بنانے کے لیے پولیس کو استعمال کیا جاریا ہے جب کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو بھی کسانوں کی حمایت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -