بھارت کے صوبے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو عوام کے سامنے گٹر کا پانی شفاف ثابت کرنا مہنگا پڑگیا۔
سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت سنگھ مان کی ایک ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے جس میں ایک دریا کے پاس کھڑے ہیں۔
بھگونت سنگھ مان نے دریا سے ایک گلاس پانی لے کر پی لیا تاکہ وہ ثابت کر سکیں کہ یہ پانی علاقہ مکینوں کے لیے شفاف ہے۔
Punjab Chief Minister openly drinks a glass of polluted water from a ‘holy river’ to prove that water is clean. Now admitted to hospital. pic.twitter.com/MH1OLwUlUw
— Ashok Swain (@ashoswai) July 21, 2022
مگر بدقسمتی سے دکھاوا کرنا انہیں مہنگا پڑ گیا۔ پانی پینے کے چند گھنٹوں بعد ان کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔