ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا، ڈالر مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہوکر ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا، مرکزی بینک کی ہر ممکن کوششوں کے باوجود امریکی ڈالر نے بھارتی روپے کو مزید جھٹکا دے دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ جمعے کے روز اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، تیزی سے ہونے والی گراوٹ نے درآمد کنندگان کو ڈالر خریدنے پر مجبور کر دیا۔

امریکی کرنسی کے مضبوط رجحان اور غیر ملکی سرمائے کے مسلسل انخلاء کے درمیان جمعہ کے روز ابتدائی تجارت میں روپیہ 8 پیسے گر کر 85.75 کی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

مقامی تاجروں کے مطابق مرکزی بینک کی مداخلت سے نقصانات کو کسی حد تک محدود کیا جاسکا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپیہ تقریباً 0.3 فیصد نیچے آیا اور یہ مسلسل آٹھویں ہفتہ وار کمی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ماہ کے آخر اور سال کے آخر میں ادائیگی کی ذمہ داریوں کے لیے درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی مانگ میں اضافے سے ڈالر مضبوط ہوا، جس سے مقامی کرنسی پر دباؤ پڑا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز جمعرات کو بھارتی روپیہ 12 پیسے گر کر 85.27 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی سست ہوتی ہوئی اقتصادی ترقی اور تجارتی خسارے میں اضافے کے خدشات نے روپے کو متاثر کیا ہے جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی سخت مانیٹری پالیسی اور نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے توقعات نے بھی ڈالر کو مضبوط کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں