تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’میرے پاس تم ہو‘ کی نقل، بھارتی ڈرامہ مذاق کا نشانہ بن گیا

بھارتی ٹی وی چینل نے اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی نقل کی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی کامیڈین، گانوں کی نقل تو کی ہی جاتی تھی اب انہوں نے ڈرامے کی نقل کرنا بھی شروع کردی، اے آر وائی ڈیجیتل کے ڈرامے میرے پاس تم ہو کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی چینل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی ڈرامے ’کامنا‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ڈرامے کی اسٹوری لائن، ڈائریکشن اور یہاں تک کہ کردار بھی ہو بہو ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سے کاپی کیے گئے ہیں۔

بھارتی ڈرامے کی کہانی پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے مرکزی کرداروں دانش جو کہ ایک محنتی اور اپنی بیوی سے محبت کرنے والا شوہر ہے، مہوش جو کہ ضرورت سے زیادہ خواہشات کرنے والی بیوی ہے اور شہوار جو دانش کی بیوی کی خوبصورتی پر فدا ہوجاتا ہے کے گرد گھومتی ہے۔

یہاں یہ بات دلچسپ ہے کہ بھارت میں پاکستانی ڈرامے کو کاپی کیے جانے کا الزام صرف پاکستانی ہی نہیں لگارہے بلکہ خود بھارتی شائقین نے بھی کہنا شروع کردیا ہے کہ ڈراما ’’کامنا‘‘ پاکستانی ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کی کاپی ہے جسے وہ پہلے ہی یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں صارفین ان دونوں ڈراموں کی بے تحاشہ مماثلت کے بارے میں سوشل میڈیا پر کیا کہہ رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ڈرامے ’’کامنا‘‘ کا ٹیزر دیکھ کر کہا یہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا انڈین ورژن ہے۔ ایک صارف نے نہایت حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا صرف میں ہی ہوں جسے لگتا ہے کہ یہ ڈراما ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا ری میک ہے۔ جب کہ اس صارف نے بھارتی ڈراموں کی طوالت پر طنز بھی کیا اور کہا کہ 25 اقساط کی کہانی کو 200 اقساط تک کھینچا جائے گا۔

سروج نامی صارف نے کہا امید ہے کہ بھارتی ڈراما ساز پاکستانی ڈرامے کا لیول میچ کرسکیں۔ ایک اور صارف نے کہا ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ہو بہو کاپی۔۔ بھارت مسلسل نیچے گرتا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -