تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سلمان خان کو دھمکی دینے والا طالب علم برطانیہ سے گرفتار

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بھارتی طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان کو گینگسٹر گولڈی برابر کا نام لے کر دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے بھارتی طالب علم کو برطانیہ سے گرفتار کیا گیا ہے جسے بھارت منتقل کیا جائے گا۔

پولیس نے گزشتہ دنوں ملزم کے خلاف لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کیا تھا اور اب اسے واپس لانے کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم کا تعلق ہریانیہ سے ہے اور وہ برطانیہ میں طب کی تعلیم حاصل کررہا ہے، وہ میڈیکل کے تیسرے سال کا الب علم ہے جسے تعلیمی سیشن ختم ہونے پر رواں سال کے آخر میں بھارت آنا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں مقیم بھارتی طالب علم نے سلمان خان کو جیل میں قید گینگسٹر گولڈی برار کا نام استعمال کرتے ہوئے دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھی۔

یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے اکیلے گھومنا یا سڑک پر بائیک چلانا ممکن نہیں رہا، قتل کی دھمکیوں سے اب ڈر محسوس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی جاتا ہوں سکیورٹی ساتھ ہوتی ہے، سب سے زیادہ مسئلہ ٹریفک میں ہوتا ہے جہاں میری سکیورٹی ٹیم کی گاڑیوں کی وجہ سے عام شہری پریشان ہوتے ہیں اور مجھے عجیب یا غصے والی نظروں سے دیکھتے ہیں۔

سلمان خان نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جان کو سنگین خطرہ لاحق ہے اس لیے سکیورٹی ساتھ ہوتی ہے۔ مجھے سکیورٹی کے حوالے سے جیسا کہا جاتا ہے میں عمل کرتا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ بعض اوقات میں خود سے بھی ڈرتا ہوں جبکہ یو اے ای میں خود کو بھارت سے زیادہ محفوظ تصور کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -