اشتہار

ہارڈیک پانڈیا کو اہم ذمے داری مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بھارت کی سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جارح مزاج آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک روزہ سیریز کے لئے شیکھر دھون ٹیم کی قیادت کرینگے، بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما اور تجربہ کار بیٹر ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔ عمران ملک بھی بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں اسے کیویز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

کوہلی اور روہت کے علاوہ کے ایل راہول، دنیش کارتک، روی چندر ایشون اور محمد شامی کو بھی آرام کی غرض کے باعث ڈراپ کردیا گیا ہے، یہ تمام کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد واپس انڈیا روانہ ہونگے۔

بھارت کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

ہاردیک پانڈیا(کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان ووکٹ کیپر)، شبھمن گل، ایشان کشن، دیپک ہڈا، سوریا کماریادیو، شریس ایئر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل، محمد سراج ، عمران ملک اور بھونیشور کمار۔

بھارت کا ایک روزہ اسکواڈ

شیکھر دھون (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان ووکٹ کیپر)، شبھمن گل،دیپک ہڈا،سوریا کماریادیو،شریس ایئر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)،واشنگٹن سندر،شاردل ٹھاکر، شہباز احمد، یزویندر چہل، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، دیپک چہار، کلدیپ سنگھ اور عمران ملک

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں