20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’’پانچ آئی سی سی فائنلز ہارنے والی بھارتی ٹیم کو ناکامی کا خوف ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ میں بھارت کی شکست کے بعد انڈین شائقین کے ساتھ وہاں کے صحافی بھی اسے ہضم نہیں کرپارہے اور طرح طرح سے مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔

معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست پر اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انڈین کرکٹ ٹیم لگاتار 5 آئی سی سی ایونٹ کا فائنلز ہار چکی ہے۔

انھوں نے ٹیم کی کوتاہیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ ناکامی کا خوف ہے یا نفسیاتی وجوہات کی بنا پر ایسا ہورہا ہے۔

- Advertisement -

وکرانت گپتا کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ اگر ہمیں اب بھی ورلڈ کپ فائنل میں شکست کا سامنا رہا ہے، اور یہ کہ بھارت نے 2013 کے بعد سے تمام 5 آئی سی سی فائنلز (ہر گیم یک طرفہ) شکست کھائی ہے، تو یقینی طورکمی موجود ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ’ان شکستوں کی کوئی نفسیاتی وجہ بھی ہونی چاہیے، کیا یہ میچ کی تیاری کے دوران یا میچ والے دن ناکامی کا خوف ہے‘۔

وکرانت نے کہا کہ ’ اس بار یہ ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع تھا، جو آپ کے اپنے گھر کے پچھواڑے میں کھیلا جا رہا تھا۔ اب انتظار مزید طویل اور تکلیف دہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد بھارتی شائقین کے سامنے آسٹریلیا نے میزبان کو فائنل میں باآسانی ہزیمت سے دوچار کیا تھا۔ بھارتی بولرز اور بیٹرز آسٹریلین ٹیم کے سامنے کافی بے بس نظر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں