تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بیٹی کی شادی پر بھارتی تاجر کا 90 خاندانوں کو مفت مکانات کا تحفہ

ممبئی: بھارتی تاجر اجے منوٹ نے اپنی بیٹی کی شادی پر 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تاہم قریبی دوست کے مشورے پر اس سے دستبرداری کرتے ہوئے اُسی رقم سے 90 بے گھر خاندانوں کو مکانات تعمیر کر کے تحفے میں دے دیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک تاجر نے پہلے اپنی بیٹی کی دھوم دھام سے شادی کرنے کا اعلان کیا لیکن بعد میں اسی رقم سے 90 بے گھر افراد کو مکانات تعمیر کرکے تحفے میں دے دیے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی تاجر اجے منوٹ اپنی بیٹی کے بیاہ پر 70 سے 80 لاکھ روپے خرچ کرنا چاہتا تھا تاہم مقامی سیاستدان کے مشورے پر اس نے تمام رقم سے بے گھر لوگوں کو سرچھپانے کے لیے جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔


پڑھیں: ’’ افلاس زدہ بھارت میں شادی پر 5 ارب روپے خرچ ‘‘


تاجر نے بیٹی کی شادی کے لیے مہنگے کپڑے، کھانے اور مہمانوں کے لیے ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرتے ہوئے اور تمام تقریبات کو سادگی سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور کچی آبادیوں میں رہنے والے90 خاندانوں کو گھروں کا مالک بنادیا۔

munot-1

بھارتی تاجر خواہش کے مطابق 108 مکانات تعمیر کرنا چاہتا تھا تاہم شادی والے روز تک صرف 90 مکانات تعمیر ہوسکے ، منوٹ نے تعمیر شدہ مکانات کی چابیاں بے گھروں خاندانوں کے حوالے کردی ہیں۔

تاجر کی جانب سے بے گھر خاندانوں کی مکانات کی حوالگی کے لیے سخت معیار رکھا گیا تھا جس کے تحت متاثرہ شخص کا غریب ہونا بے حد ضروری جبکہ دوسری شرط یہ تھی کہ وہ کچی آبادی کا رہائشی ہو۔منوٹ کی جانب سے ایک اور شرط عائد کی گئی تھی جس کے تحت درخواست گزار شراب، نشہ اور جوئے کا عادی نہ ہو۔

munot-2

مکانات کے حصول کے لیے کافی درخواستیں موصول ہوئیں تاہم منوٹ نے فیصلہ کرتے ہوئے 90 خاندانوں میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں، تعمیر کیے گئے مکانات میں صاف پانی ، بجلی سمیت دیگر ضروریاتِ زندگی کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں جب کہ اس کا رقبہ 240 فٹ ہے۔

Comments

- Advertisement -