تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کرونا سے خوفزدہ بھارتیوں نے ڈاکٹروں‌ پر حملے شروع کردئیے

نئی دہلی : بھارتی ریاست گجرات میں کرونا وائرس سے خوفزدہ پڑوسیوں نے خاتون ڈاکٹر پر وائرس سے متاثر ہونے کا الزام لگا کر حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خوف میں مبتلا بھارتی شہریوں نے وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے پر حملے شروع کردئیے ہیں۔

افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پیش آیا جہاں خاتون ڈاکٹر سنجونی پر ان کے پڑوسیوں نے حملہ کیا تھا کیونکہ وہ جس اسپتال میں کام کرتی ہیں وہاں کرونا مریض زیر علاج ہیں۔

متاثرہ ڈاکٹر کے مطابق معاملہ 23 مارچ سے شروع ہوگیا تھا جب میرے پڑوسیوں نے مجھے سوسائٹی کے گیٹ پر روک کر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تم روز اسپتال جاتی ہو یہ ٹھیک نہیں ہے تم ہماری ہٹ لسٹ پر ہو۔

اس واقعے کے بعد میں نے وزیر اعظم مودی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معطلع کیا جس پر مقامی رکن پارلیمنٹ نے مداخلت کی تاہم پھر بھی پڑوسیوں نے کچھ دن خاموشی کے بعد مجھ پر مجھ پر حملہ کردیا۔

ڈاکٹر سنجیونی نے بتایا کہ 5 اپریل کو میں اپنے پالتو کتے کو باہر لے جانے لگی تو میری پڑوسی خاتون نے مجھے روک کر کہا کہ کتے نے مجھ پر حملہ کیا ہے اور اس دوران اس کے شوہر نے مجھے گالیاں دینا شروع کردیں اور میں نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے پڑوسیوں (میاں بیوی) کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی، دوسری جانب نیشنل وومین کمیشن نے گجرات پولیس کو ہدایت کی ہیں کہ خاتون ڈاکٹر کو تحفظ فراہم کیا جائے اور جوڑے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -