اشتہار

بھارتی مشن چندریان 3 آج شام چاند پر اترے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی مشن چندریان تھری آج شام چھ بجے کے قریب چاند پر اترے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چندریان تھری مشن ممکنہ طور پر چاند کے جنوبی حصے پر اُترے گا، امریکا، روس اور چین کے بعد بھارت چاند پر اترنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

چندریان 3 نے لینڈنگ سے قبل چاند کی تصاویر بھیج دیں

- Advertisement -

اس سے قبل 21 اگست کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ٹویٹ کیا تھا کہ وکرم لینڈر نے کچھ تصاویر بھیجی ہیں،لینڈر میں نصب کیمرہ لینڈنگ کے دوران پتھروں اور گہری کھائیوں کے بارے میں معلومات دیتا رہتا ہے۔

چندریان تھری چاند کی سطح پر اترنے کے قریب پہنچ گیا!

اسرو کے سابق سربراہ کے کے مطابق چندریان تھری کا ڈیزائن بھی وہی ہے جو کہ چندریان ٹو کا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’’ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، چندریان-2 کے مشاہدے کی بنیاد پر مشن میں کی گئی تمام غلطیوں کو درست کیا گیا۔‘‘

چندریان تھری مشن 14 جولائی کو ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا اور یہ 40 دن کے طویل سفر کے بعد اترنے کی کوشش کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں