نئی دہلی: بھارت کا چندریان 3 لگاتار چاند کی طرف بڑھ رہا ہے، دنیا بھر کی نظریں اس کی لینڈنگ پر مرکوز ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کا چندریان 3 کر چاند پر اترنے میں صرف دو دن ہی باقی رہ گئے ہیں، اس سے پہلے بھارتی خلائی ایجنسی اسرو نے چاند کی تصویر شیئر کی تھی۔
چندریان 3 کے وکرم لینڈر نے چاند کی کچھ مزید تصاویر جاری کی ہیں، جنہیں بھارت کے اسرو نے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔
Chandrayaan-3 Mission:
Here are the images of
Lunar far side area
captured by the
Lander Hazard Detection and Avoidance Camera (LHDAC).This camera that assists in locating a safe landing area — without boulders or deep trenches — during the descent is developed by ISRO… pic.twitter.com/rwWhrNFhHB
— ISRO (@isro) August 21, 2023
اسرو نے ٹویٹ کیا کہ وکرم لینڈر نے کچھ تصاویر بھیجی ہیں،لینڈر میں نصب کیمرہ لینڈنگ کے دوران پتھروں اور گہری کھائیوں کے بارے میں معلومات دیتا رہتا ہے۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کہا کہ اس نے چندریان 3 مشن کے ‘لینڈر ماڈیول’ (ایل ایم) 23 اگست کو شام 6 بج کر چار منٹ پر چاند کی سطح پر اترنے کی امید ہے۔
خلائی ایجنسی نے کہا کہ لینڈر ماڈیول مجوزہ ‘سافٹ لینڈنگ’ سے پہلے اندرونی جانچ کے عمل سے گزرے گا ۔
اسرو کے سابق سربراہ کے کے مطابق چندریان تھری کا ڈیزائن بھی وہی ہے جو کہ چندریان ٹو کا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’’ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، چندریان-2 کے مشاہدے کی بنیاد پر مشن میں کی گئی تمام غلطیوں کو درست کیا گیا۔‘‘
واضح رہے کہ بھارتی خلائی مشن چندریان تھری کو 14 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا، مشن 5 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔
چاند کی سطح سے مزید قریب کرنے کے لیے چندریان کو پروپلشن اور لینڈر ماڈیولز کو الگ کرنے کی مشق سے پہلے 6، 9، 14 اور 16 اگست کو چاند کے مدار میں اتارنے کی کوشش کی گئی تھی۔