اشتہار

مودی کے فیصلے پر بھارتی اپوزیشن کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حزب اختلاف کی جماعتوں نے نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کے افتتاح کا بائیکاٹ کر دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی دارالحکومت نئی دہلی میں اتوار کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے- اس فیصلے کی وجہ سے کم از کم 19 اپوزیشن جماعتوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں قومی اور علاقائی جماعتوں نے کہا کہ ہندوستان کے صدر دروپدی مرمو کو نئی پارلیمنٹ کا افتتاح کرنا چاہیے۔ انہوں نے مودی پر ملک کے پہلے قبائلی سربراہ کو سائیڈ لائن کرنے کا الزام لگایا ہے۔

- Advertisement -

ہندوستان کا صدر بالواسطہ طور پر منتخب، غیر جماعتی ایگزیکٹو ہے جس میں صرف رسمی اختیارات ہوتے ہیں لیکن انہیں ملک کا پہلا شہری سمجھا جاتا ہے اور وہ اعلیٰ ترین آئینی اتھارٹی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزیر اعظم مودی کی جانب سے صدر مرمو کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا خود افتتاح کرنے کا فیصلہ نہ صرف ایک سنگین توہین ہے بلکہ ہماری جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے جس کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جمہوریت کی روح پارلیمنٹ سے نکال لی گئی ہے تو ہمیں نئی عمارت کی کوئی اہمیت نظر نہیں آتی۔ ہم افتتاح کے بائیکاٹ کے اپنے اجتماعی فیصلے کا اعلان کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں