تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘بھارت کا رافیل پاکستانی جے ایف 17 کا مقابلہ نہیں کر سکتا’

27فروری کی ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے فرانس سے رافیل طیارے لے آیا لیکن یہ پاکستان کے جے ایف17 تھنڈر طیارے کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

ایئرمارشل(ر) شاہد لطیف و دفاعی تجزیہ کار کے مطابق رافیل فورتھ جنریشن کا طیارہ ہے اور 230 طرز کا ہے جو پاکستان نے مار گرایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رافیل طیارے کی خریداری کوئی گیم چینجر نہیں،اس میں کوئی ایسی خاصیت یا صلاحیت نہیں جو برتر ثابت ہو یہ بالکل گیم چینجر نہیں، یہ وہی چیز ہے جو بھارت کے پاس پہلے سے موجود ہے۔یہ نئی امید لگانے اور عوام کو خوش کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

ایئرماشل (ر) شاہد لطیف کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو دنیا فور اینڈ ہاف جنریشن کہتی ہے یعنی فورتھ جنریشن میں بھی یہ اوپر والے لیول پر ہے اس طیارے کو دنیا کے ہر بڑے ایئرشو میں بھیجا جاتا ہے وہاں اس کی ریٹنگ ہوتی ہے ہم اسے دنیا کے بڑے ایئرشوز میں بھیجتے ہیں تاکہ اسے جانچا جائے اور دنیا اس کی خاصیت کو جانے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت رافیل طیارے تو لے آیا ہے یہ یورپی ساختہ ہیں جب کہ پاکستان کا جے ایف 17 اپنا بنایا ہے ہوا اور ہم جب چاہیں اپنی ضرورت کے تحت طیارے بنا لیں، رافیل ففتھ جنریشن نہیں اس لیے انہیں شرم آنے چاہیے کہ کس منہ سے کہیں گے کہ ہمارا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے، بھارت اس طیارے کو پاکستان کے جے ایف 17تھنڈر کے مقابلے پر لے آئے تو اس کا حال بھی وہی ہوگا جو 230 کا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو فالس فیلگ آپریشن کی جرات کرنے سے قبل 27 فروری کو یاد رکھنا پڑے گا، بھارت آج تک کوئی سرجیکل اسٹرائیک کرسکا ہےاور نہ کر سکے گا، اگر بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کا سوچا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی، پاک فضائی پوری طرح تیار ہے اور جے ایف 17 تھنڈر نے تیاری میں بڑا سہارا دیا ہے، دفاع کے معاملے میں ہمارا کہیں بھی گیپ موجود نہیں۔

Comments

- Advertisement -