تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

‘بھارت کی حالت سری لنکا سے بھی ابتر ہو سکتی ہے’

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت کے حالات سری لنکا سے بھی ابتر ہو سکتے ہیں۔

سیاسی کارکنوں سے مشاورت اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں جس طرح فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے اگر اسے نہ روکا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب بھارت کی حالت سری لنکا سے بھی خراب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں حکومت کی نگرانی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے جو پورے ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کے سیکولر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جب کہ اقلیتی آبادی بالخصوص مسلمانوں پر آئے روز تشدد کیا جارہا ہے لیکن سرکار یا عدالت اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے سیڈیشن قانون پر جس طرح نوٹس لیا ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس قانون کو بی جے پی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اور سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -