تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مریم نواز کا دورہ سرگودھا ، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال، جم خانہ کلب بند

سرگودھا : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے دورہ سرگودھا کے موقع پر جم خانہ کلب کی معمول کی سرگرمیاں 2روزکیلئے بند کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے 2 روزہ دورہ سرگودھا پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے جم خانہ کلب کی معمول کی سرگرمیاں دو روزکیلئے بند کردیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جم خانہ کلب کے وی آئی پی کمروں میں بارہ لاکھ روپے کی نئی ایل سی ڈیزنصب کی گئی ہیں۔

مریم نوازکل دو روزہ دورےپرسرگودھاپہنچیں گی اور جم خانہ کلب میں قیام کریں گی۔

دورے کے دوران مریم نواز ورکرز کنونشن سے خطاب اور ٹکٹس کی تقسیم سےمتعلق ملاقاتیں کریں گی۔

Comments

- Advertisement -