تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انڈونیشیا: ایک کے بدلے تین سو، مگرمچھوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

پاپوا: انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں ایک شخص مگرمچھوں کا شکار بن گیا، مقامی آبادی نے مشتعل ہو کر تین سو مگرمچھ موت کے گھاٹ اتار دیے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی پاپوا میں ایک پینتالیس سالہ شخص مگرمچھوں کے ایک فارم میں سبزیاں چن رہا تھا کہ اس دوران ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کرکے اسے جان سے مار دیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے انسانی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا، انھوں نے مگرمچھوں کے فارم کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔

متوفی کی تدفین کے بعد اس کے رشتے داروں نے مقامی آبادی کے ساتھ مل کر فارم پر دھاوا بول دیا، وہ چھریوں، کلہاڑیوں اور ہتھوڑوں سے لیس تھے۔

مشتعل ہجوم نے فارم ہاؤس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مگرمچھوں پر حملہ کر دیا، اور تین سو مگرمچھ کاٹ ڈالے، قبل ازیں فارم مالک نے لواحقین کو ہرجانے کی بھی پیش کش کی جسے نامنظور کیا گیا۔

انڈونیشیا: اژدھا زندہ خاتون کو نگل گیا

پولیس کا کہنا تھا کہ ہجوم بہت بڑا تھا جسے روکا نہیں جاسکتا تھا، تاہم واقعے کے بعد حملہ آوروں پر اب جرمانے کیے جائیں گے، کیوں کہ مذکورہ مگرمچھوں کی نسل بچائی جا رہی تھی اور ایسے جانوروں کو مارنا قانوناً جرم ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مارے جانے والے تین سو کے قریب مگرمچھوں میں چار انچ کے نومولود بھی شامل تھے جب کہ دو میٹر تک لمبے مگرمچھ بھی نشانہ بنے۔

واضح رہے یہ واقعہ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے ضلع سورونگ میں جمعے کے روز پیش آیا، یہاں پہلے بھی انسانی ہلاکتوں کے واقعات ہوتے رہے ہیں تاہم مگرمچھوں کے شکار پر پابندی عائد ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -