منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

بین الاقوامی گاڑی ساز کمپنی کا پلانٹ کل سے بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنے پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

انڈس موٹرز کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں پروڈکشن پلانٹ جمعرات 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں بنانے کے پارٹس کی قلت سے پروڈکشن کا عمل متاثر ہے، اس لیے کل سے ٹویوٹا کمپنی کا پیداواری عمل پانچ روز کے لیے بند رہے گا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں