تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ

اسلام آباد : ملک میں قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر0.41 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں چکن، دال مسور، ایل پی جی، دال چنا، بناسپتی گھی، دال ماش، کوکنگ آئل اور آٹے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری رپورٹ کے مطابق 3 نومبر2022 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اعشاریہ 214.88 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو27 اکتوبر2022 کوختم ہونے والے ہفتہ میں 213.74 پوائنٹس تھا۔

ہفتہ رفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 9 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 21 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 21 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں چکن کی قیمت میں 3.77 فیصد، دال مسور2.55 فیصد، ایل پی جی 1.75 فیصد، دال چنا 1.08 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.17 فیصد، دال ماش 0.16 فیصد، ڈھائی کلوبناسپتی گھی 0.09 فیصد، کوکنگ آئل 0.08 فیصد اورآٹے کی قیمت میں 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 15.97 فیصد، پیاز9.38 فیصد، کیلا 3.77 فیصد، آلو2.88 فیصد، نمک 2.58 فیصد اورماچس کی قیمت میں 1.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.90فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے، 17733 روپے سے لے کر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں بالترتیب 0.82 فیصد، 0.68 فیصد، 0.59 فیصد اور0.41 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -